اتوار, اکتوبر ۱۹, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

میں نہیں چاہتا کہ دنیا میں تیسری جنگ عظیم شروع ہوجائے :ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ دنیا میں تیسری جنگ عظیم شروع ہوجائے، عالمی امن کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیل کو خوش قسمتی سے اپنے یرغمالی واپس مل گئے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا ک میں 8 جنگیں روک چکا ہوں اور نویں جنگ بھی روکنا چاہتاہوں، روس یوکرین نویں جنگ ہے جسے میں روکنے کی کوشش کررہا ہوں.

صدر بائیڈن ایک بےوقوف شخص تھا اس نے جنگیں رکوائیں نہیں بلکہ شروع کرائیں، امید ہےروس یوکرین کی جنگ جلد روکنےمیں کامیاب ہوجائیں گے، تاکہ یورپ کو استحکام مل سکے۔

ٹرمپ نے زور دیا کہ وہ دنیا میں تیسری جنگِ عظیم کے آغاز کے سخت خلاف ہیں اور عالمی امن کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں نے اب تک 8جنگیں رکوائیں، جن میں سے چھ جنگیں ٹیرف کے ذریعے روکی گئیں، ٹیرف ہماری سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

انھوں نے ایک بار پھر ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہند ۔پاک کشیدگی کے دوران سات طیارے گرائے گئے اور دونوں ممالک ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے، واضح بتا دیا تھا جنگ کرینگے تو امریکا تجارت بند کر دے گا۔
صدر ٹرمپ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ مہینوں میں آٹھ جنگیں روکیں لیکن اس کے باوجود انہیں نوبیل انعام نہیں ملا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img