ہفتہ, اکتوبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.2 C
Srinagar

عمر عبداللہ نے کولگام میں مختلف محکموں کے اسٹالوں کا دورہ کیا

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں مختلف محکموں کی جانب سے قائم کئے گئے اسٹالوں کا دورہ کیا جہاں سرکاری اسکیموں، عوامی فلاحی اقدامات اور فلیگ شپ پروگراموں کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں کی نمائش کی گئی۔اس دوران انہوں نے افسروں اور مستفید ہونے والے شہریوں کے ساتھ بات چیت کی۔

یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج کولگام میں مختلف محکموں کی جانب سے قائم کئے گئے اسٹالوں کا دورہ کیا

جہاں سرکاری اسکیموں، عوامی فلاحی اقدامات اور فلیگ شپ پروگراموں کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں کی نمائش کی گئی’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘انہوں نے افسروں اور مستفید ہونے والے شہریوں کے ساتھ بات چیت کی اور عوامی مرزکیے پر مبنی حکمرانی اور موثر خدمات کی فراہمی کے لئے کی جانے والی کوششوں کا سراہا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img