منگل, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۵
22.9 C
Srinagar

جموں میں 3 منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد: پولیس

جموں: منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے جموں پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پہلی کارروائی میں پولیس پوسٹ ڈگیانہ کی ایک ٹیم نےمعمول کے گشت کے دوران ڈگیانہ علاقے میں دو افراد کو روک کر گرفتار کیا۔گرفتار شدگان کی شناخت سوشانت مگوترا اور راہل شرما کے طور پر کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران سوشانت مگوترا کے قبضے سے 15 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد،3 ہزار410 روپیے نقدی اور ایک الیکٹرانک ترازو جبکہ راہل شرما کی تحویل سے 10 گرام ہیروئن جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن گاندھی نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر224/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح کی دوسری کارروائی میں پولیس پوسٹ نہرو مارکیٹ کی ایک ٹیم نے گشت کے دوران ایک شخص کو دھر لیا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 11.78 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت صدام حسین ولد الف الدین ساکن اگرہ چک جموں کے طور پر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گاندھی نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 225/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ جموں پولیس معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے لوگوں سے منشیات سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں پولیس کو اطلاع دینے کی اپیل کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img