سری نگر: حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک مسلح تصادم کے دوران دو دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے مژھل سیکٹر کے کمکڈی علاقے میں گذشتہ شام مشکوک نقل و حمل دیکھی۔
ایک عہدیدار نے بتایا ’در اندازوں کو چلینج کیا گیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا اور اس دوران دو دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کا امکان ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن کے دوران اب تک کوئی لاش بر آمد نہیں ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ناساز گار موسمی صورتحال کے باعث آپریشن میں مشکلات در پیش ہیں۔ تاہم نہ ہی فوج نے اور نہ پولیس نے اس ضمن میں اب تک ہوئی بیان جاری کیا ہے۔