سری نگر: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز یہاں فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) انڈیا کے نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیا۔
انہوں نے ایف آئی سی سی آئی کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے اس اہم مشاورتی اجلاس کے لئے جموں وکشمیر کا انتخاب کیا۔
یہ جانکاری منگل کو وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج یہاں فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف
آئی سی سی آئی) انڈیا کے نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیا’۔
پوسٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ ایف آئی سی سی آئی کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے اس اہم مشاورتی اجلاس کے لئے
جموں وکشمیر کا انتخاب کیا۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے تاکہ جموں وکشمیر کو ایک متحرک، کاروبار دوست اور جامع خطہ بنایا جا سکے جو پائیدار ترقی کے لئے پر عزم ہو’۔