سری نگر: مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے ائیر فورس ڈے کے موقع پر بھارتی فضائیہ کے تمام جوانوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ ہمت، نظم و نسق و ضبط اور مہارت کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں 8 اکتوبر کو یوم فضائیہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کا قیام 8 اکتوبر 1932 کو غیر منقسم ہندوستان میں ہوا تھا۔
ہندوستانی فضائیہ دنیا کی چوتھی بڑی فضائیہ ہے۔ اس کا ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن غازی آباد اتر پردیش میں واقع ہے جو ایشیا کا سب سے بڑا ئیر فورس اسٹیشن ہے۔
کویندر گپتا نے اس موقع پر ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: میں ائیر فروس ڈے پر بھارتی فضائیہ کے جوانوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘ بھارتی فضائیہ ہمت، نظم و نسق و ضبط اور مہارت کی علامت ہے،، ہمارے فضائوں کی حفاظت کے لئے ان کی غیر متزلزل وابستگی، خصوصاً مشکل حالات اور قدرتی آفات کے دوران، انتہائی قابل تحسین ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور ناقابل تسخیر جذبہ ہر ہندوستانی کے لیے فخر کا باعث ہے’۔