منگل, اکتوبر ۷, ۲۰۲۵
11.8 C
Srinagar

سری نگر میں ایک شخص کے خلاف جعلی دستاویزات استعمال کرنے پر مقدمہ درج: سی بی کے

سری نگر: کرائم برانچ کشمیر کی اقتصادی جرائم ونگ نے شکایت کنندہ کا بھائی ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنے کے لئے جعلی دستاویزات استعمال کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ونگ کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا: ‘اقتصادی جرائم ونگ (کرائم برانچ کشمیر) کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی ہے جس میں شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کہ عامر احمد منشی ولد مرحوم غلام احمد منشی جو اصل میں شوکت حسین بٹ ساکن ہمدانیہ کالونی، بمنہ، سری نگر کا بیٹا ہے، نے جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ وہ میرا بھائی ہے’۔

انہوں نے کہا: ‘ مزید یہ الزام لگایا گیا کہ ملزم نے جعلی دستاویزات جن میں میونسپل کارپوریشن کا تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، اسکول کے ریکارڈ، ووٹر کی فہرست اور مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ شامل ہیں، تیار کئے اور ان کو سری نگر میں مجاز عدالت کے سامنے جمع کرائے’۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ ملزم کی کارروائیاں پہلی نظر میں بھارتی تعزیری ضابطہ کی دفعہ 420، 468، اور 471 کے تحت قابل سزا جرائم کے ارتکاب کو ظاہر کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘ اس کے مطابق، نوٹس لیا گیا ہے، اور پولیس اسٹیشن اقتصادی جرائم ونگ (کرائم برانچ کشمیر)

میں ملزم کے خلاف ایک باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا’۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img