منگل, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۵
26.7 C
Srinagar

جموں ڈویژن میں یکم اکتوبر سے سکولوں کے اوقات کار تبدیل

جموں: ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے ڈویژن بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے لئے نئے اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔

محکمے کی طرف سے منگل کو جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر سے گرمائی زون میں اسکول صبح 9:00 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک کام کریں گے جبکہ نومبر مہینے سے اسکولوں کے اوقات صبح 9:30 بجے سے دوپہر 3:30 بجے تک ہوں گے تاہم، جموں میونسپل کارپوریشن کی حدود اور قریبی شہری علاقوں میں آنے والے اسکول صبح 9:00 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرمائی زون میں یکم اکتوبر سے اسکول صبح 9:30 بجے سے 3:30 بجے دوپہر تک کام کریں گے۔
محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img