پیر, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۵
26.4 C
Srinagar

سری نگر میں چوری کا معاملہ حل، ملزم گرفتار، مال مسروقہ بر آمد: پولیس

سری نگر: سری نگر پولیس نے چوری کے ایک کیس کو حل کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرکے لاکھوں روپیے مالیت کے مال مسروقہ کو بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن نوہٹہ کو 21 ستمبر 25 کو محمد یوسف راتھر ولد عبدالغفار راتھر ساکن وانٹ پورہ راجوری کدل کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں الزام لگایا گیا کہ اس کی غیر موجودگی میں کچھ نامعلوم افراد اس کے گھر میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ کرنے کے بعد لاکھوں روپیے مالیت کے سونے کے زیورات چرا کر لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن نوہٹہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت پر بی این ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر51/2025 درج کیا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے لئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی اور تکنیکی اور انسانی انٹلی جنس کی بنیاد پر کئی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مسلسل تفتیش کے دوران ایک مشتبہ شخص وسیم احمد کلو ولد غلام قادر کلو ساکن چھتہ بل کو مرکزی ملزم کے طور پر شناخت کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کے انکشاف پر پولیس ٹیم نے کامیابی سے تقریباً 12 لاکھ روپیے مالیت کے چوری شدہ سونے کے زیورات بر آمد کئے اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے تاکہ ممکنہ ملزموں کی شناخت کی جاسکے اور تمام چوری شدہ سامان کو مکمل طور پر بر آمد کیا جا سکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img