پیر, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۵
26.4 C
Srinagar

شوپیاں کے جواں سال سائنسداں ڈاکٹر یونس احمد کا قابل فخر کارنامہ، ٹاپ 2 فیصد عالمی سائنسدانوں میں شامل

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ایک دور افتادہ گائوں میلہورہ سے تعلق رکھنے والے ایک جواں سال سائنسداں نے عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرکے نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے جموں و کشمیر کا نام روشن کیا ہے۔
ڈاکٹر یونس احمد حجام نامی اس سائنس داں نے معروف امریکی اداروں اسٹیفورڈ یونیورسٹی اور السیویئر یونیورسٹی کی جانب سے حیاتات کے میدان میں جاری کی گئی دنیا کے ٹاپ 2 فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔

موصوف سائنسداں اس وقت سنت بابا بھاگ سنگھ یونیورسٹی جالندھر پنجاب میں شعبہ لائف سائنسز اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان کی اس کامیابی کو سائنسی و تعلیمی حلقوں میں بھر پور سراہا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر یونس احمد کا کہنا ہے کہ اب تک ان کے 158 تحقیقی مقالات قومی و بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں جبکہ ان کے کام کو 2263 بار بطور حوالہ استعمال کیا جا چکا ہے جو ان کی تحقیقی اہمیت کا ثبوت ہے۔
انہوں نے ایک برا تحقیقی منصوبہ بطور پرنسپل انویسٹیگیٹر (آئی پی) مکمل کیا ہے علاوہ ازیں انہوں نے 35 سے زیادہ قومی و بین الاقوامی کانفرنسز میں اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے ہیں۔

حیاتیاتی سائنس میں گراں بہا خدمات کے لئے موصوف پروفیسر کو قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے اور سال رواں کے ماہ اپریل میں آل انڈیا کانگریس آف زولوجی کے تحت یونیورسٹی آف لکھنو میں منعقدہ ایک کانفرنس میں گولڈ میڈل ست نوازا گیا۔
وہ مختلف بین الاقوامی سائنسی جرائد کے رویویوور اور ادارتی بورڈ کے رکن ہیں نیز ایشیائی کونسل آف سائنس ایڈیٹرز اور زولوجیکل سوسائٹی آف انڈیا کے بھی ایک فعال رکن ہیں۔

ڈاکٹر یونس نے گورنمنٹ ڈگری کالج اننت سے بی ایس سی جبکہ جیواجی یونیورسٹی گوالیار سے زولوجی میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔
انہوں نے بعد ازاں سال 2019 میں سینٹرل یونیورسٹی چھتیس گڑھ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img