پیر, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۵
26 C
Srinagar

سری نگر سڑک حادثے میں جموں کی خاتون جاں بحق

سری نگر: وادی کشمیر کے طول و عرض میں سڑک حادثوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں آئے روز کسی نہ کسی علاقے میں صف ماتم بچھ جاتی ہے۔

سری نگر کے صنعت نگر علاقے میں پیر کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک 55 سالہ خاتون کی موت واقع ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ صنعت نگر علاقے میں پیر کی صبح ایک گاڑی اور ایک سکوٹی کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں سکوٹی پر سوار ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ گرچہ خاتون کو نازک حالت میں فوری طور پر علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

متوفی خاتون کی شناخت 55 سالہ سحر بانو زوجہ انصار حسین خان ساکن جموں کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر اس میں قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔

حکام کے مطابق وادی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی وجہ ٹریفک قوانین پر کو انظر انداز کرنا ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img