ژیان: چین کے شمال مغربی صوبے شانزی کی ژین پنگ کاؤنٹی میں کوئلہ کان کی سرنگ ڈہنے سے اس میں پھنسے تینوں مزدور ہفتے کی صبح مردہ پائے گئے، مقامی ایمرجنسی رسپانس افسران نے یہ اطلاع دی۔
انکانگ شہر کی ژین پنگ کاؤنٹی میں کوئلہ کان میں زیر زمین سرنگ کا ایک حصہ جمعرات کو ڈیہہ گیا جس میں تین مزدور پھنس گئے۔
اؤنٹی کے افسران نے پہلے کہا تھا کہ حادثے کے وقت آٹھ کارکن کان میں مرمت کا کام کر رہے تھے، جن میں سے پانچ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
طبی عملے کے مطابق، تین پھنسے ہوئے کارکنوں کو آج دوپہر 1:20 بجے تک نکال لیا گیا، لیکن ان میں زندگی کی کوئی آثار نظر نہیں آئے۔
سال 1998 کی اس کان میں حفاظتی خدشات کے پیش نظر مارچ 2024 سے مرمت کا کام جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہے۔
یو این آئی