ہفتہ, ستمبر ۲۷, ۲۰۲۵
20.4 C
Srinagar

قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے سرگرم دہشت گرد کی جائیداد قرق کی

سری نگر:قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے کالعدم تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ایک سرگرم دہشت گرد کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی ہے۔

این آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ عدالت مجاز کے حکم پر تحقیقاتی ایجنسی نے طاریق احمد میر نامی دہشت گرد کی جائیداد کو ضبط کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ طاریق احمد میر کو رواں سال کے اپریل مہینے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

این آئی اے کے مطابق ضبط شدہ جائیداد میں ملڈیرا شوپیاں میں واقع 780 مربع فٹ پر مشتمل یک منزل رہائشی عمارت شامل ہے، جو سرکاری ریکارڈ میں شاملات کے طور پر درج ہے، جبکہ ایک 8 مرلے رقبے کی زمین بھی منسلک کی گئی ہے جو باغات کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔

طارق احمد میر، دہشت گرد سید نوید مشتاق کا ساتھی رہا ہے، اور اس کے خلاف آئی پی سی، آرمز ایکٹ اور یو اے پی اے جیسی دفعات کے تحت چارج شیٹ بھی عدالت مجاز میں پیش کیا گیا ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img