ہفتہ, ستمبر ۲۷, ۲۰۲۵
20.4 C
Srinagar

جموں میں چوری کا معاملہ حل، دو ملزم گرفتار، مسروقہ مال بر آمد: پولیس

جموں: جموں پولیس ساؤتھ زون نے چوری کے ایک مقدمے کو حل کرکے دو ملزموں کو گرفتار کیا ہے اور مال مسروقہ کو بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 19 ستمبر 2025 کو خمیا پنڈوترا زوجہ مرحوم ہمل کمار ساکن سیکٹر ایف، سائنک کالونی کی طرف سے ایک تحریری شکایت درج کرائی گئی جس میں کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن چھنی ہمت میں بی این ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر153/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران فوری کارروائی کے نتیجے میں دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت ساحل کمار ولد گردھاری لال ساکن چیک ہڑیا مڈ جموں اور راکیش کمار ولد شام لال ساکن ڈبلہر آر ایس پورہ جموں کے طور پر کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ سخت پوچھ گچھ کے دوران ملزموں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور ان کی نشاندہی پر چوری شدہ سونا جس کا وزن 130 گرام ہے، متھوٹ فنانس فنکارپ لمیٹڈ اور مانپورم فنانس لمیٹڈ دکان سے بر آمد کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ بر آمدگی جموں پولیس کی مستعدی، پیشہ ورانہ صلاحیت اورعزم کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں پولیس شہریوں کے جان و مال کو تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img