پیر, ستمبر ۲۲, ۲۰۲۵
27.2 C
Srinagar

عمر عبداللہ کو وزیر اعلیٰ چنا گیا ہے ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ جموں و کشمیر کا پورا خیال رکھیں: اشوک کول

سری نگر: بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول کا کہنا ہے کہ عمر عبداللہ کو وزیر اعلیٰ چنا گیا ہے اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ جموں و کشمیر کا پورا خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے بغیر ان کے پاس تمام محکمے ہیں۔موصوف جنرل سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘بی جے پی نے یہاں سیوا پکواڈا کا پروگرام رکھا ہے اس میں ہم نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بچپن سے آج تک کی زندگی پر روشنی ڈالی ہے اور انہوں نے گجرات کا وزیر اعلیٰ بننے کے بعد وہاں کیسا بدلائو لایا اور 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد کیسی اسکیمیں متعارف کی ہیں اور ان کا لوگوں کو کیا فائدہ ملا ہے’۔

کسانوں کے لئے ایک پیکیج کے اعلان کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ‘وزیر اعظم مودی نے تینوں ریاستوں پنجاب، ہماچل پردیش اور اترا کھنڈ کا دورہ کیا اور وہاں امدادی پیکیج کا اعلان کیا’۔مسٹر کول نے کہا کہ پیکیج کا ایک سسٹم ہوتا ہے اور جموں وکشمیر کو بھی ایک پیکیج ملے گا۔
انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر کو بھی ایک امدادی پیکیج ضرور ملے گا اور اس کو بانٹنے کا کام سرکار ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘ایس ڈی آر ایف میں ایک حصہ مرکز کا ہوتا ہے اور ایک حصہ ریاست کا ہوتا ہے اور جو حصہ مرکز کا ہے اس کو وزیر داخلہ امیت شاہ نے واگذار کیا ہے’۔انہوں نے کہا کہ سرکار ریلیف بانٹنے کا کام ٹھیک سے کرے گی اور تمام متاثرین کو راحت ملے گی۔وزیر اعلیٰ کے متعلق ایک سوال کے جواب میں جنرل سکریٹری نے کہا: ‘ہم مانتے ہیں کہ ہم نے عمر عبداللہ کو وزیر اعلیٰ چنا ہے اور ہم مانتے ہیں کہ وہ جموں وکشمیر کا پورا خیال رکھیں گے’۔

انہوں نے کہا: ‘ہوم ڈیپارٹمنٹ کے بغیر تمام محکمے ان کے پاس ہے ان کو ترقی کو دیکھنا چاہئے اور ایک دوسرے پر الزام لگانا چھوڑ دینا چاہئے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img