سری نگر، : پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کی روشنی میں، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ڈوڈہ سندیپ مہتا نے ضلع میں تمام سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک اہم انتباہ جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ ایس ایس پی نے واضح کیا کہ غیر تصدیق شدہ یا اشتعال انگیز مواد کو پھیلانا ایک سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے انہوں نےضلع مجسٹریٹ (آرڈر نمبر 3471-74/DM ڈوڈہ کی مورخہ 3 ستمبر 2025 کی ایک ابتدائی ہدایت کا بھی حوالہ دیا’۔
بیان کے مطابق شہریوں سے کہا گیا کہ وہ معلومات کو شیئر کرنے یا آگے بھیجنے سے پہلے ان کی درستگی کی مکمل تصدیق کریں۔
لوگوں سے کہا گیا کہ وہ گمراہ کن یا اشتعال انگیز پوسٹس کا سامنا کرنے کی صورت میں مقامی پولیس اسٹیشنوں کو اس کے متعلق اطلاع دیں یا سرکاری مدد کا استعمال کریں۔
ڈوڈہ پولیس نے پورے ضلع میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور رہائشیوں سے غلط معلومات اور افواہوں کے خلاف لڑائی میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔یو این آئی