جموں: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس اسٹیشن میرن صاحب جموں نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن میرن صاحب کی ایک ٹیم نے ایک آپریشن کے دوران دو مشتبہ منشیات فروشوں روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 11 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد ان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت محمد سلمان سردار ولد محمد غفار سر دار ساکن جے پور راجستھان اور ماجد منظور وانی ولد منظور احمد وانی ساکن نٹی پورہ سری نگر کے طور پر کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن میرن صاحب میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔