جمعہ, اگست ۱۵, ۲۰۲۵
21.8 C
Srinagar

خود انحصاری اور سودیشی ہمارا بنیادی منتر ہونا چاہئے: مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو ہر میدان میں خود کفیل بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں پر انحصار کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے لوگوں کو سودیشی اور دیسی ساختہ اشیاء کی خرید و فروخت ہندوستان کا منتر ہونا چاہئے   مسٹر مودی نے حکمراں پارٹی اور اپوزیشن سبھی سے اس سمت میں مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے  انہوں نے جمعہ کو لال قلعہ سے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی ملک جتنا زیادہ دوسروں پر انحصار کرتا ہے، اس کی آزادی پر اتنا ہی سوال اٹھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس تک نہیں ہوتا کہ ہم کب خود انحصاری چھوڑ رہے ہیں اور کب کسی پر انحصار کرنے لگے ہیں یہ عادت خطرے سے خالی نہیں ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خوشحال ہندوستان ہمارا منتر ہونا چاہیے۔ ہماری آزادی سے پہلے کی نسلوں نے ہندوستان کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کی تھیں۔ آج کی نسل کو ایک خوشحال ہندوستان کے لیے اپنے آپ کو قربان کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے نوجوانوں اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم مل کر ووکل فار لوکل کو ہر شہری کی زندگی کا منتر بنائیں، اس سے ہم دنیا کو بدل دیں گے۔ انہوں نے چھوٹے دکانداروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی دکانوں پر ایک بورڈ لگائیں جس پر لکھا ہو کہ ‘یہاں سودیشی سامان فروخت ہوتا ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ کسی کو چھوٹا دکھانے میں وقت اور وسائل ضائع کرنے کے بجائے ہمیں خود کو بڑا بنانے پر توجہ دینی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں کسی دوسرے کی لکیر کو چھوٹا کرنے میں توانائی ضائع نہیں کرنی چاہیے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نیشنل اسپیریشن مشن شروع کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک اہم معدنیات کے لیے نیشنل کریٹیکل مشن کے تحت 12 مقامات پر ریسرچ مشن چلا رہا ہے اور ہم اس میدان میں بھی آگے ہوں گے۔ خلائی شعبے میں ملک کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان گگنیان مشن کو اپنے طور پر مکمل کرے گا۔ ملک اپنا خلائی اسٹیشن بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ نوجوان سائنسدانوں سے خود انحصاری کی اس مہم میں اپنی پوری طاقت لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا ہمارے پاس اپنا جنگی جیٹ انجن نہیں ہونا چاہئے؟ کیا یہ وقت کا تقاضا نہیں ہے کہ ہم مزید محنت کریں، اپنے انجن خود بنائیں، نئی ادویات دریافت کریں۔
انہوں نے ڈیجیٹل پبلک فورم کی ترقی میں ملک کی نمایاں کامیابیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ہندوستان یو پی آئی کے ذریعہ دنیا کو راستہ دکھا رہا ہے۔ اپنا پلیٹ فارم بنائیں تاکہ ہمیں دوسروں پر انحصار نہ کرنا پڑے۔ ہمیں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر فرٹیلائزر سیکٹر میں آگے بڑھنا چاہیے اور تمام ضروری کھادیں خود بنانا چاہیے۔انہوں نے گاڑیوں کی بیٹریوں (ای وی) کے شعبے میں خود انحصاری کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ کووِیڈ کے زمانے میں ہم بہت سی چیزوں کے لیے دوسروں پر انحصار کرتے تھے، لیکن ہم نے اپنی کوششوں سے کوویڈ کی ویکسین بنائی۔ ہمیں ہر شعبے میں خود انحصاری کے لیے کام کرنا ہوگا۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img