جمعرات, اگست ۱۴, ۲۰۲۵
21.4 C
Srinagar

سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کو زمینی حالات سے مشروط کر دیا

نئی دہلی، : سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی پر غور کرتے وقت وہاں کے زمینی حالات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی کی سربراہی میں ایک بنچ نے یونین ٹیریٹری کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران کہا کہ حالیہ واقعات، خصوصاً پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے: "پہلگام میں جو ہوا اسے آپ نظر انداز نہیں کر سکتے۔”

مرکز کی نمائندگی کرتے ہوئے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ریاستی حیثیت کی بحالی کا وعدہ کر چکی ہے، تاہم انہوں نے خطے کی "غیر معمولی صورت حال” کی طرف بھی اشارہ کیا۔ انہوں نے اس معاملے پر حکومت سے ہدایات لینے کے لیے آٹھ ہفتے کا وقت مانگا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت حکومت کے جواب داخل کرنے کے بعد کے لیے مقرر کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس

Popular Categories

spot_imgspot_img