پیر, اگست ۱۱, ۲۰۲۵
30.1 C
Srinagar

سانبہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت منشیات فروش کی جائیداد ضبط: پولیس

جموں: منشیات فروشوں کے خلاف لڑائی جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے ضلع سانبہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سانبہ پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے یک منزلہ رہائشی مکان اور ایک گؤخانے جس کی مالیت 44.50 لاکھ روپیے ہے، کو ضبط کرلیا ہے۔

منشیات فروش کی شناخت شم دین ولد مرید علی ساکن سرور اڈہ تحصیل بری برہمنہ ضلع سانبہ کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کے دفعات 68 – ای اور 68 – ایف کے تحت پولیس اسٹیشن بری برہمنہ میں درج مقدموں کے تحت انجام دی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی طرف سے تحقیقات کے دوران یہ معلوم ہوا کہ اس جائیداد کو غیر قانونی طور پر حاصل کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پتہ چلا کہ اس کو منشیات کے غیر قانونی کارو بار سے حاصل کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی پولیس کی منشیات کے خلاف جنگ کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کی ستائش کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img