منگل, اگست ۵, ۲۰۲۵
17.7 C
Srinagar

جموں وکشمیر کی بچیوں کا زراعت کے شعبے کی ترقی میں بہت بڑا کردار ہوگا: منوج سنہا

جموں :جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کی بچیوں کا زراعت کے شعبے کی ترقی میں بہت بڑا کردار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بچیوں نے جس طرح گولڈ میڈیل حاصل کئے وہ جموں وکشمیر کے لئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘جس طرح بچیوں نے گولڈ میڈیل حاصل کئے وہ جموں وکشمیر کے لئے ایک تاریخی دن ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر کی بچیوں کا زراعت کے شعبے کی ترقی میں بہت بڑا کردار ہوگا جس کی ہم سب کو سراہنا کی جانی چاہئے’۔

مسٹر سنہا نے کہا کہ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی جموں نے گذشتہ چار پانچ برسوں کے دوران قابل تعریف کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘ میں بہت خوش ہوں کہ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائینز اینڈ ٹیکنالوجی (ایس کے یو ایس ٹی) جموں نے پچھلے چار پانچ برسوں میں نئے معیارات قائم کیے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ اگلے پانچ برسوں میں جموں و کشمیر کے جی ڈی پی میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کا حصہ دوگنا ہو جائے گا، ہم اس سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img