ہفتہ, اکتوبر ۴, ۲۰۲۵
10.8 C
Srinagar

اودھم پور میں منشیات فروش کی منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

جموں: جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک منشیات فروش کی لاکھوں روپیے مالیت کی منقولہ جائیداد کو ضبط کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ منشیات کے خلاف ایک اہم کارروائی میں اودھم پور پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے سیکشن 68(ایف) کے تحت ایک منشیات فروش کی قریب 10 لاکھ رپیے مالیت کی منقولہ جائیداد کو ضبط کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم پولیس اسٹیشن چننی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 163/2024 میں ملوث ہے اور اس وقت ضلع جیل اودھم پور میں بند ہے۔
بیان کے مطابق ضبط شدہ جائیداد میں ایک کار زیر رجسٹریشن نمبرJK13B – 1343 اور ایک ٹاٹا میجک زیر رجسٹریشن نمبر JK18 -5075 شامل ہے۔

ملزم کی شناخت اشرف ولد عبد الرشید سان ٹنکی پورہ دیوسر ضلع کولگام کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضبطی کا حکم تحقیقاتی افسر نے جاری کیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img