ہفتہ, اکتوبر ۴, ۲۰۲۵
10.8 C
Srinagar

راجوری سڑک حادثے میں ڈرائیور کی موت

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے کیول خاواص علاقے میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے کیول خواص علاقے کے نزدیک ایک ڈمپر زیر رجسٹریشن نمبر JK11F – 7916 حادثے کا شکار ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں ڈمپر کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

متوفی کی شناخت سرفراز احمد ولد محمد عارف ساکن خاواص کے طور پر کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر اس سلسلے میں قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img