جمعہ, اکتوبر ۳, ۲۰۲۵
22 C
Srinagar

منوج سنہا کی پاکستانی گولہ باری سے جاں بحق ہونے والے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کی بیٹی کے ساتھ ملاقات

جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راجوری میں پاکستانی گولہ باری سے جاں بحق ہونے والے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر راج کمار تھاپا کی بیٹی کو پیر کے روز تعلم مکمل کرنے کے بعد سرکاری نوکری دینے کے لئے یقین دہانی کا خط دیا۔انہوں نے ڈاکٹر تھاپا کے خاندان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔


قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں 10مئی کو پاکستانی فوج کی طرف سے کی جانے والی شدید گولہ باری کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

منوج سنہا نے پیر کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘آج اے ڈی ڈی سی راجوری ڈاکٹر راج کمار تھاپا کی بیٹی سے ملاقات کی، جو راجوری میں بلا اشتعال پاکستانی گولہ باری کے دوران شہید ہو گئے تھے’۔انہوں نے کہا:’ اس کو یقین دہانی کا خط سونپا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اس کی اسسٹنٹ لاء آفیسر کے طور پر تقرری عمل میں لائی جائے گی’۔ان پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘میں ڈاکٹر راج کمار تھاپا کے خاندان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img