اتوار, اگست ۱۰, ۲۰۲۵
21.2 C
Srinagar

جموں میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

جموں:منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جموں کے نگروٹہ علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس پوسٹ سدھرا کی ایک ٹیم نے ناکے پر ایک شخص کو بجلتہ سے سدھرا کی طرف مشتبہ حالت میں پیدل سفر کرتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ ناکے کو دیکھ کر اس نے واپس چلنے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 30 گرام ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔ملزم کی شناخت محمد یعقوب ڈار ولد غلام رسول ڈار ساکن سری نگر کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن نگروٹہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی جموں پولیس کے منشیات کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img