جمعرات, اگست ۲۱, ۲۰۲۵
20.5 C
Srinagar

بڈگام میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے دہرمنہ علاقے میں ایک 14 سالہ لڑکے کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بڈگام کے دہرمنہ فراش گنڈ علاقے میں اتوار کی شام ایک 14 سالہ لڑکا جس کی شناخت فرحان شبیر میر کے طور پر ہوئی تھی، بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوا تھا جس کے بعد اس کو علاج و معالجے کے لئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتق کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں 48 گھنٹوں تک زیر علاج رہنے کے بعد منگل کی صبح اس موت واقع ہوئی۔
ادھر اس سانحے سے علاقے میں ماتم کا ماحول چھا گیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img