جمعرات, اگست ۲۱, ۲۰۲۵
21.8 C
Srinagar

پونچھ میں اسکول عمارت بھاری پتھر کی زد میں آنے سے طالب علم کی موت، کئی زخمی

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے بینچھ علاقے میں پیر کی صبح ایک گورنمنٹ اسکول عمارت ایک بھاری بھر کم پتھر کی زد میں آنے سے ایک طالب علم کی موت واقع ہوئی جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے بینچھ علاقے میں پیر کی صبح بارشوں کے نتیجے میں گورنمنٹ پرائمری سکول کلسین بینچھ کی عمارت ایک بھاری بھر کم پتھر کی زد میں آگئی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کئی طالب علم زخمی ہوگئے جن میں سے ایک طالب علم کی موت واقع ہوئی۔متوفی طالب علم کی شناخت 6 سالہ احسان علی ولد محمد رزاق ساکن کلسین بینچھ کے طور پر ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ زخمی طالب علموں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دریں اثنا واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد پولیس، ضلع انتظامیہ اور مقامی رضاکار جائے موقع پر پہنچے اور بچائو آپریشن شروع کر دیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img