بدھ, اگست ۲۰, ۲۰۲۵
26.3 C
Srinagar

سلمان خان نے ناظرین سے سوناکشی سنہا کی فلم’نکیتا رائے‘ دیکھنے کی اپیل کی

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے ناظرین سے اپیل کی ہے کہ وہ سوناکشی سنہا کی نئی فلم’نکیتا رائے‘ ضرور دیکھیں۔

سوناکشی سنہا کی فلم "نکیتا رائے”18 جولائیکو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا اور مداحوں سے کہا کہ وہ فلم دیکھنے ضرور جائیں۔

سلمان خان نے ایکس پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا’’سوناکشی دیوی بنی ‘نکیتا رائے’! مجھے اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے… آپ بھی جا کر دیکھیں، کل ریلیز ہوگی۔
پوری ٹیم کو آل دی بیسٹ‘‘
فلم "نکیتا رائے” کونکی بھگنانی اوروکی بھگنانی نے اپنے بینرنکی وکی بھگنانی فلمز کے تحت پروڈیوس کیا ہے۔

اس فلم میں سوناکشی کے ساتھ ساتھ ارجن رامپال اور پریش راول بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
فلم کی ہدایتکاری کُش سنہا نے کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img