منگل, نومبر ۴, ۲۰۲۵
11.2 C
Srinagar

شری امرناتھ یاترا ناساز گار موسمی صورتحال کے باعث ایک روز کے لئے بند

سری نگر: شری امرناتھ جی یاترا کو جمعرات کو دونوں ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے ایک دن کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ اقدام گذشتوں دو دنوں سے ہوئی موسلا دھار بارشوں سے یاترا کے راستوں پر بحالی کا کام کرنے کی ضرروت پیش آنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا

‘ گزشتہ دو دنوں سے جاری شدید بارشوں سے یاترا کے دونوں راستوں پر بحالی کا کام کرنے کی ضرورت پیش آئی ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) نے یاترا کے دونوں راستوں پر بحالی کا کام کو مکمل کرنے کے لیے جوانوں اور مشینری کی بھاری تعیناتی کی ہے’۔ان کا کہنا ہے: ‘لہذا فیصلہ لیا گیا ہے کہ آج یعنی جمعرات کو دونوں بیس کیمپوں سے کسی بھی یاتری کو پوتر گھپا کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی’۔

حکام نے بتایا کہ تاہم، یاتری جو پچھلی رات کے دوران پنجترنی کیمپ میں ٹھہرے تھے، انہیں بی آر او اور پہاڑی بچاؤ ٹیموں کی مناسب تعیناتی کے تحت بالتل جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاترا جمعہ کے روز دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ اب تک قریب ڈھائی لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔امسال 38 دنوں پر محیط یہ یاترا 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img