اتوار, اگست ۳۱, ۲۰۲۵
24.2 C
Srinagar

یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا کہ یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔
انہوں نے ایہ بات ایک رپورٹ کے بعد کہی جس میں کہا گیا ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے کیف کو روسی علاقے میں ایک بڑا حملہ کرنے پر اکسایا تھا۔

یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ، جب وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان میں رپورٹروں نے مسٹر ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ یوکرین کے صدر وولادیمیر زیلنسکی کو ماسکو کو نشانہ بنانا چاہئے ، تو انہوں نے کہا ’’نہیں ، انہیں ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔‘‘

امریکہ کے یوکرین کو طویل دوری کے میزائل بھیجنے کے سوال پر ، مسٹر ٹرمپ نے کہا ’’نہیں ، ہم ایسا کرنے پر غور نہیں کررہے ہیں۔‘‘

مسٹر ٹرمپ نے پوچھا کہ کیا وہ یوکرین کے ساتھ ہیں ، انہوں نے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ نہیں ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img