اتوار, اگست ۳۱, ۲۰۲۵
25 C
Srinagar

دراس کے گمری علاقے میں گاڑی لڑھک گئی، دو افراد جاں بحق متعدد زخمی

سری نگر:مرکزکے زیر انتظام علاقے لداخ کے گمری علاقے میں بدھ کی صبح ایک دلخراش سڑک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹیمپو ٹریولرڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرا۔

مقامی انتظامیہ، فوج اور پولیس کی جانب سے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور تمام زخمیوں کو سب سے پہلے سب ضلع اسپتال دراس منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں تشویشناک حالت میں مبتلا زخمیوں کو ضلع اسپتال کرگل منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ایس ڈی ایم دراس ویشال نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو افراد موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے جبکہ باقی زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس معاملے میں باقاعدہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img