جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
24.5 C
Srinagar

خواتین کی خود مختاری کے تئیں مادر مہربان کا رول قابل سراہنا ہے:سکینہ یتو

سری نگر: وزیر تعلیم و صحت سکینہ یتو نے مادر مہربان بیگم اکبر جہاں عبداللہ کو ان کی پچیسویں برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی خود مختاری کے تئیں ان کا رول قابل سراہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی مادر مہربان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

موصوف لیڈر نے جمعہ کے روز مادر مہربان بیگم اکبر جہاں عبداللہ کی 25ویں برسی کے موقع پر ان کی آخری آرام گاہ واقع قائد مزار، نسیم باغ، سری نگر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا: ‘مادر مہربان کے بارے میں کچھ کہنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میں سمجھتی ہوں کہ آج اتک کوئی ان کی جگہ نہیں لے پایا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘خواتین کی خود مختاری، ان کی تعلیم اور دیگر شعبوں میں ان کا رول قابل سراہنا ہے اور ہم آج بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔

اپوزیشن جماعتوں کے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سکینہ یتو نے کہا: ‘تنقید کرنا ان جماعتوں کی عادت ہے، آج ہم اگر کسی پریشانی میں ہیں اس کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘ہمیں لوگوں نے اعتماد دیا ہے اور ہم ان کے کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں چاہئے وہ خصوصی درجے اور ریاستی درجے کی واپسی ہو یا نوکریوں اور زمین کا تحفظ ہو’۔ان کا کہنا تھا: ‘جو سال 2014 سے یہاں تباہی ہوئی ہے ہم اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو اپوزیشن ہیں ان کو لوگوں کو رد کر دیا ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img