منگل, جولائی ۸, ۲۰۲۵
25.7 C
Srinagar

بارہمولہ میں قبرستان میں غیر مجاز کھدائی کے الزام میں ٹھیکیدار، جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے منگل کے روز ایک ٹھیکیدار اور ایک جے سی بی ڈرائیور کو مبینہ طور پر قبرستان کے اندر غیر مجاز کھدائی کی سرگرمی کو انجام دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ 7 جولائی کی رات تقریباً 11:50 بجے پیش آیا، جب مقامی باشندوں نے دلنہ کے شیا پورہ گاؤں میں مشتبہ کھدائی کی اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ قبرستان کے احاطے میں جے سی بی مشین کا استعمال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے فوری طور کارروائی کرتے ہوئے جے سی بی کو ضبط کرکے صورتحال کو قابو میں کر لیا۔
انہوں نے کہا ’ کھدائی کے ذمہ دار ٹھیکیدار کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ مشین کا ڈرائیور تاہم مشتعل ہجوم کو دیکھ کر موقع سے فرار ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم کی مسلسل کوششوں کے بعد ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور واقعے کے پیچھے مکمل حالات اور جوابدہی کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کمیونٹی لیڈروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اور اشتعال انگیز یا جھوٹے مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی فعال نگرانی کے ساتھ علاقے میں امن و امان برقرار رکھے ہوئے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بارہمولہ پولیس فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور عوامی تحفظ کو برقرار رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پرسکون رہیں، قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور سرکاری چینلز کے ذریعے تصدیق شدہ اپ ڈیٹس پر عمل کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img