سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے جٹی خواجہ باغ علاقے میں نہانے کے دوران دریائے جہلم میں غرقآب ہونے والے نوجوان کی لاش دو روز بعد منگل کی صبح باز یاب کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے جٹی خواجہ باغ علاقے میں ایک نوجوان 6 جولائی کو نہانے کے دوران دریائے جہلم میں غرقآب ہوگیا تھا جس کے بعد اس کی تلاش کے لئے ایس ڈی آر ایف، بارہمولہ پولیس اور مقامی لوگوں نے وسیع پیمانے آپریشن شروع کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن مسلسل جاری رہا اور منگل کی صبح قریب 8 بجے نوجوان کی لاش باز یاب کی گئی۔
متوفی کی شناخت عذیر احمد گنائی ولد محمد عارف گنائی ساکن شیروانی کالونی بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔