ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

سانبہ میں بی ایس ایف جوان کی مبینہ خود کشی

جموں:جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں پیر کے روز بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک جوان نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔

حکام کے مطابق، کانسٹیبل مرِدل داس رام گڑھ سیکٹر میں ڈیوٹی پر مامور تھے، جب انہوں نے سرحدی چوکی مالوچک میں خود پر گولی چلائی۔ واقعہ کے فوراً بعد ساتھی اہلکاروں نے معاملے کی اطلاع اعلیٰ حکام اور پولیس کو دی۔
فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جوان نے اتنا انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔ حکام کے مطابق، خودکشی کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔دریں اثنا پولیس نے جوان کی لاش کو رام گڑھ کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img