سرینگر، 7 جولائی: وادیٔ کشمیر میں کم از کم یعنی رات کے درجۂ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے جاری شدید گرمی کا تسلسل کسی حد تک ٹوٹ گیا ہے اور شہریوں نے قدرے سکون کا سانس لیا ہے۔ کشمیر ویدر، جوکہ ایک آزاد موسمیاتی پلیٹ فارم ہے، کا کہنا ہے کہ یہ سرد گوشہ آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جب کہ منگل سے دن کے درجۂ حرارت میں بھی کمی متوقع ہے جو کم از کم ایک ہفتے تک معمول یا اس سے کم سطح پر رہ سکتے ہیں۔
پیر کی صبح درج کیے گئے کم از کم درجۂ حرارت کی تفصیل یوں ہے:
سرینگر: 23.5 ڈگری سیلسیس (گزشتہ رات 25.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا)
قاضی گنڈ: 21.4ڈگری سیلسیس (گزشتہ رات 23.1ڈگری سیلسیس)
پہلگام: 17.0 ڈگری سیلسیس (گزشتہ رات 20.0ڈگری سیلسیس)
کوکرناگ: 19.2ڈگری سیلسیس (گزشتہ رات22.6ڈگری سیلسیس)
گلمرگ: 15.5ڈگری سیلسیس (گزشتہ رات 16.6ڈگری سیلسیس)
کپواڑہ: 21.0ڈگری سیلسیس (پچھلا 21.5ڈگری سیلسیس)
ماہرینِ موسمیات کے مطابق درجۂ حرارت میں یہ کمی شدید گرمی کی لہر سے ایک وقتی ریلیف ہے، تاہم اگست اور ستمبر تک مانسون کے باعث ہوا میں نمی کی بلند شرح برقرار رہنے کی توقع ہے۔
موسمیاتی ماہرین کی پیشگوئی کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید ٹھنڈا موسم رہنے کا قوی امکان، اور توقع ہے کہ وادی کا موسم نسبتاً معتدل رہے گا۔ مسلسل تین گرم جولائی۔(2022، 2024 اور اب 2025)کے بعد یہ وقفہ اہلیان وادی کے لیے خوشگوار قرار دیا جا رہا ہے۔





