جمعرات, مارچ ۱۲, ۲۰۲۶
9.6 C
Srinagar

گرمائی تعطیلات میں کوئی توسیع نہیں، کل تمام اسکول کھلیں گے: سکینہ ایتو

میونسپل علاقوں میں اسکول صبح 7:30 سے 11:30 تک، دیہی علاقوں میں 8:00 سے 12:00 تک کام کریں گے

سرینگر،: وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے پیر کو کہا ہے کہ وادی کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد منگل، 8 جولائی سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

انہوں نے ایک مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ کے ساتھ خصوصی گفتگو میں بتایا کہ تمام اضلاع کے میونسپل حدود میں آنے والے اسکول، جو پرائمری سے لے کر بارہویں جماعت تک کے ہیں، صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک کام کریں گے۔ جبکہ دیہی علاقوں میں واقع اسکولوں کا وقت صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ جب گھر واپس پہنچیں گے، تو ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد وہ دو گھنٹے آن لائن کلاسز میں بھی شریک ہوں گے۔

سکینہ ایتو نے واضح کیا کہ گرمائی تعطیلات میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی گئی ہے اور تمام اسکول کل یعنی منگل سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img