ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
34.6 C
Srinagar

جموں و کشمیر: رام بن میں گاڑیوں کے ٹکرانے سے 35 یاتری معمولی زخمی

جموں،:  جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے چندر کوٹ علاقے میں ہفتے کی صبح چار بسوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں کم سے کم 35 یاتری معمولی زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے چندر کوٹ میں ہفتے کی صبح قریب 8 بجے پہلگام جارہے شری امرناتھ یاترا کے ایک قافلے کی ایک گاڑی کا بریک فیل ہونے سے چار گاڑیاں
آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 35 یاتری زخمی ہوگئے۔

ضلع مجسٹریٹ رام بن کے ‘ایکس’ ہینڈل پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘شری امرناتھ جی یاترا کے پہلگام قافلے کی آخری گاڑی کا بریک فیل ہوگیا جس کے نتیجے میں چندر کوٹ لنگر سائٹ پر پھنسی ہوئی گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور 36 یاتری معمولی زخمی ہوئے۔


پوسٹ میں کہا گیا کہ وہاں موجود ضلع انتظامیہ کے اہلکاروں نے زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر ضلع ہسپتال رام بن پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ واقعے کے متعلق اطلاع موصول ہوتے ہی ضلع مجسٹریٹ رام بن الیاس خان، ڈی آئی جی ڈی کے آر شری دھر پاٹل، ایس ایس پی رام بن کلبیر سنگھ اور اے ڈی سی ورن جیت سنگھ چرک فوری طور ہسپتال پہنچے اور وہاں زیرعلاج زخمیوں کی نگرانی کی، اور سی ایم او کو ان کے بہترین ممکنہ دیکھ بھال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ان کا کہنا ہے کہ یاتریوں کو بعد میں دوسری گاڑیوں میں منتقل کرکے سفر پر روانہ کر دیا گیا۔دریں اثنا حکام نے لوگوں سے پریشان نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام راستے سے شری امرناتھ یاترا بغیر خلل کے جاری ہے۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img