جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
31 C
Srinagar

عمر عبداللہ اور شیوراج سنگھ چوہان نے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے زراعت اور دیہی ترقی پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔اس دوران فزیکل اور مالیاتی پیش رفت، کلیدی اسکیموں اورشعبہ جاتی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا اور زمینی سطح پر اثرات اور جامع ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ نے شیوراج سنگھ چوہان کا والہانہ استقبال کیا اور پہلگام واقعے کے بعد ان کے فوری ردعمل کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ کے دفتر کے’ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے آج مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان جی کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پہلگام واقعے کے بعد ان کے فوری ردعمل کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا’۔پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘آج آپ کی موجودگی نے ہمارے دل جیت لیے ہیں۔ یہ مشکل وقت میں جموں و کشمیر کے ساتھ مرکز کی یکجہتی کو ظاہر کرتا ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img