جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
31 C
Srinagar

کشمیر میں 5 جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم اس دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 3 اور 4 جولائی کو موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 جولائی کو بھی موسم گرم اور ابر آلود رہ سکتا ہے جبکہ شام دیر گئے گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 6 سے 8 جولائی تک موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہ اور اس دوران کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران جموں صوبے میں کہیں کہیں تیز اور بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ 9 اور 10 جولائی کو بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 11 اور 12 جولائی کو موسم ایک بار پھر گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ 6 سے 8 جولائی تک کچھ کمزور مقامات پر سیلابی ریلے آنے، لینڈ سلائنڈنگ اور چٹانیں کھسکنے کے خطرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران دریا ئوں، ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا بھی امکان ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img