منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
32.2 C
Srinagar

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد:پولیس

جموں: جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک شراب فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے غیر قانونی شراب کی 52 بوتلیں بر آمد کی ہیں۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس پوسٹ روونڈ کی ایک ٹیم نے توی برج کے نزدیک ایک ناکے پر پیدل چل رہے ایک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے غیر قانونی شراب کی 52 بوتلیں بر آمد کی گئیں جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدہ کی شناخت منجو رام ولد فنگی رام ساکن دالفر اودھم پور کے طور پر کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اودھم پور میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img