جمعرات, فروری ۱۹, ۲۰۲۶
15.3 C
Srinagar

پاکستان کے صنعتی شہر کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکہ، بچوں سمیت 16 اموات: ریسکیو حکام

مانیٹرنگ ڈیسک

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے صنعتی شہر کراچی کے علاقے سولجر بازار کی گل رانا کالونی میں رہائشی عمارت میں جمعرات کی صبح 5 بجے گیس پریشر مشین کے استعمال کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس میں ریسکیو 1122 کے مطابق 16 اموات ہوئیں جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ عمارت کی چھت گر گئی اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو 1122 کے ترجمان حسان خان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اس کہ وجہ ’گیس پریشر مشین ہے جو غیر قانونی طور سے اطراف کی لائنوں سے گیس کا پریشر کھینچتی ہے اس دوران 30 گز پر قائم تین منزلہ عمارت میں دھماکہ ہوا جس کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے عمارت کا بڑا حصہ زمین بوس ہو گیا۔‘

حسان خان نے بتایا کہ ’اب تک ملبے سے 16 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ 14 زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔ مرنے والوں میں چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔‘

حسان خان کا مزید بتانا تھا کہ ’ابتدائی طور پر دھماکہ عمارت کی پہلی منزل پر ہوا تھا جس کی مزید تحقیات بھی جاری ہیں تاہم گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے کام میں رکاوٹ کا بھی سامنا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے خصوصی آلات استعمال بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ ملبے تلے ممکنہ طور پر پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا سکے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عابد نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکہ سحری کے وقت گیس لیکیج کے سبب ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ گراونڈ پلس دو منزلوں پر چھوٹے کمرہ بنے ہوئے تھے اور

جگہ بہت کم ہونے سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ’یہ لیگل عمارت نہیں یہ ایک کمرہ کی عمارت ہے اور اس کے گرنے سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان ہوا۔‘

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کا سولجر بازار میں گیس لیکج کے باعث عمارت میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ملبے تلے دبے افراد کو فوری نکالنے کی ہدایت ہے اور کمشنر کراچی سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img