جمعہ, جون ۲۷, ۲۰۲۵
29.8 C
Srinagar

دو سینئر لیڈر کانگریس میں دوبارہ شامل ہو رہے ہیں

سری نگر: ایک اہم سیاسی پیشرفت میں، دو سینئر لیڈر جمعہ کو دوبارہ کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ دو سینئر لیڈر اور سابق وزرا تاج محی الدین اور غلام محمد سروری جمعہ کو واپس کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں۔ان دونوں لیڈروں نے غلام نبی آزاد کی ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

تاج محی الدین نے سال 2022 میں کانگریس سے ناطہ توڑ کر ڈی پی اے پی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم سال گذشتہ وہ اس پارٹی سے مستعفی ہوئے۔غلام محمد سروری جو ڈی پی اے پی کے نائب صدر تھے، نے سال 2024 کے پارلیمانی انتخابات کے لئے اودھم پور – ڈوڈہ سیٹ الیکشن لڑا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img