جمعرات, جون ۲۶, ۲۰۲۵
25.2 C
Srinagar

کانگریس میں سب کچھ ٹھیک ہے: غلام احمد میر

سری نگر: کانگریس کے سینئر لیڈر غلام احمد میر نے کانگریس کے اندر کسی بھی قسم کے اختلافات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں سب کچھ ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پارٹی کے ورکر آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال سے ملیں گے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘آج اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال پارٹی کے ورکروں سے ملیں گے’۔ان کا کہنا تھا: ‘وادی کے تمام اضلاع سے ورکر آئیں گے اور یہاں پارٹی دفتر میں جنرل سکریٹری سے ملیں گے اور ان کے سامنے اپنی بات رکھیں گے’۔ایک سوال کے جواب میں مسٹر میر نے کہا: ‘کانگریس میں سب کچھ ٹھیک ہے’۔انہوں نے کہا: ‘جو اپنے آپ کو کانگریس کا ورکر سمجھتا ہے اور کانگریس کی پالسیوں کے ساتھ اتفاق کرتا ہے وہ یہاں آکر جنرل سکریٹری کے ساتھ ملاقات کر سکتا ہے’۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img