جمعرات, جون ۲۶, ۲۰۲۵
25.2 C
Srinagar

بارشوں کے باوجود سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بارشوں کے باوصف ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔ٹریفک حکام نے جمعرات کو بتایا کہ قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے تاہم آج کو بڑی گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر روڈ ٹھیک کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ٹریفک چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

حکام نے مسافروں سے اوورٹیکنگ کرنے احتراز کرنے اور لین ڈسپلن پر عمل کرنے کی تاکید ہے۔قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر میں رک رک کر بارشیں ہو رہی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img