جمعرات, جون ۲۶, ۲۰۲۵
25.2 C
Srinagar

منشیات سماج کو کھوکھلا کرتی ہے : منوج سنہا

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لئے لوگوں کو متحد ہونے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ منشیات سے نہ صرف انسانی جانوں کا زیاں ہوتا ہے بلکہ یہ وبا ہمارے سماجی تانے بانے کو بھی کمزور کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر اس وبا کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوششوں کو مضبوط کرنا چاہئے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو منشیات کی لعنت اور اس کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا: ‘منشیات کے استعمال سے نہ صرف زندگیاں ضائع ہوجاتی ہیں بلکہ یہ ہمارے سماجی تانے بانے کو بھی کمزور کر دیتا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر، آئیے منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں.’۔انہوں نے کہا: ‘ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لیے ہاتھ بٹائیں، بیداری عام کریں اور اس برائی کے خاتمے کے لیے کوششوں کو مضبوط کریں’۔

قابل ذکر ہے کہ منشیات کی لعنت اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن ہر سال 26 جون کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن منشیات کے استعمال کو ختم کرنے اور اس کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے وقف ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img