بدھ, جون ۲۵, ۲۰۲۵
24 C
Srinagar

رکن پارلیمان آغا روح اللہ کا وزیر داخلہ امت شاہ کے نام خط، شبیر شاہ کے لئے طبی امداد کی فراہمی کی اپیل

سری نگر: سری نگر سے رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ مہدی نے جیل میں بند علاحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کی بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ کے نام ایک خط لکھا ہے۔انہوں نے خط میں وزیر داخلہ سے علاحدگی پسند لیڈر کے لئے با وقار طبی امداد فراہم کرنے کی اپیل ہے۔قابل ذکر ہے کہ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے بانی شبیر شاہ 2017 سے جیل میں ہیں۔ انہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت جولائی 2017 میں گرفتار کیا تھا۔ 2019 میں، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گردی کی فنڈنگ کے ایک مبینہ کیس میں ان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ وہ اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

آغا روح اللہ نے اپنے خط میں کہا: ‘ شبیر احمد شاہ اب 70 برس کے ہو چکے ہیں۔ ہر انسانی اور قانونی معیار کے مطابق وہ وقار اور انصاف کے ساتھ علاج کے حقدار ہے، ڈاکٹروں نے انہیں سنگین طبی حالات کے پیش نظر تین سرجریاں تجویز کی ہیں جس میں جان لیوا پروسٹیٹ کینسر شامل ہے،حالت نازک ہونے کے باوجود، وہ 2017 سے خاندان کی حمایت کے بغیر قید میں ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ یکم مئی 2025 کو صفدر جنگ اسپتال میں طبی معائنے کے دوران ان کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ انہیں حفاظتی افسروں نے ہراساں کیا اور توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا، اور انہیں شبیر شاہ کے میڈیکل ریکارڈ تک رسائی نہیں دی گئی’۔

موصوف رکن پارلیمان نے خط میں کہا: ‘ملک کے آئین اور بین الاقوامی معاہدوں کے تحت ہماری ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قیدیوں کے ساتھ انسانی بنیادوں پر برتاؤ کیا جائے’انہوں نے کہا: ‘ شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدہ (آئی سی سی پی آر) کا آرٹیکل 10(1)، جس کا ہندوستان ایک فریق ہے، یہ حکم دیتا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ ‘انسانی بنیادوں’ پر سلوک کیا جائے اور ان کے شخصی احترام کو بھی یقینی بنایا جائے’۔ان کا خط میں کہنا ہے: ‘ نیلسن منڈیلا قوانین (قواعد 24 اور 26) کے مطابق بھی قیدیوں کی صحت کی دیکھ بھال کا وہی معیار ہونا چاہیے جو عام آبادی کے لیے دستیاب ہو لیکن شبیر شاہ کے معاملے میں ان اصولوں کو نظر انداز کیا گیا ہے’۔

آغا روح اللہ لکھتے ہیں: ‘ زیر سماعتوں کے منصفانہ طبی علاج کی حمایت میں ملکی قانون میں واضح خطوط موجود ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘ ظہور وٹالی اور گوتم نولکھا دونوں کو ملک کی عدالتوں نے طبی اور انسانی بنیادوں پر خانہ نظربند رکھا’۔آغا روح اللہ نے خط میں وزیر داخلہ سے شبیر شاہ کے علاج کے لئے با وقار طبی سہولیت فراہم کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا: ‘ایک قوم کی عظمت کا پیمانہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے کمزور ترین افراد سے کیسا سلوک کرتی ہے، ہمیں اس امتحان میں ناکام نہیں ہونا چاہئے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img