جمعہ, اگست ۲۲, ۲۰۲۵
19.4 C
Srinagar

سری نگر سڑک حادثے میں کمسن کی موت دوسرا زخمی

سری نگر: سری نگر کے رام باغ علاقے میں گذشتہ رات دیر گئے ایک سڑک حادثے میں ایک کمسن کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ رام باغ میں سولنہ بنڈ کے نزدیک گذشتہ شام دیر گئے ایک سکوٹی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اسکوٹی چلانے والے کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گرچہ دونوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت 14 سالہ منیف احمد ولد امتیاز احمد ملک ساکن رام باغ جبکہ زخمی کی شناخت منتظر احمد وانی ساکن رام باغ

کے طور پر ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img