بدھ, جون ۲۵, ۲۰۲۵
33.8 C
Srinagar

این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:سری نگر پولیس

سری نگر: منشیات کے خلاف ایک بڑی کارروائی کو انجام دیتے ہوئے سری نگر پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی قریب ایک کروڑ روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر دیا۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سری نگر پولیس نے پرویز احمد بٹ ساکن تکن واری کرنا بل نامی ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی قریب ایک کروڑ روپیے مالیت کی جائیداد جس میں اراضی سمیت دو منزلہ رہائشی مکان شامل ہے، کو ضبط کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ملزم پولیس اسٹیشن سنگم میں درج این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8، 20، اور 29 کے تحت ایف آئی آر نمبر 02/2024 میں ملوث ہے۔ وہ فی الحال پی آئی ٹی – این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت احتیاطی حراست میں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ جائیداد کو منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا:’این ڈی پی ایس ایکٹ کے سیکشن ای – 68 اور ایف 68 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے، اور ایس اے ایف ای ایم اے (اسمگلرز اور فارن ایکسچینج مینیپولیٹر (جائیداد کی ضبطگی ایکٹ)، نئی دہلی کے تحت مجاز اتھارٹی کی طرف سے مناسب تصدیق کے بعد، غیر منقولہ جائیداد کو باضابطہ طور پر ضبط اور منسلک کر دیا گیا ہے’۔انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر اس جائیداد کو فروخت، منتقل یا دوسری کسی صورت میں ڈیل نہیں کیا جائے گا۔

پولیس ترجمان نے بتایا: ‘ ملزم کی منشیات فروشی کی ہسٹری ہے اور وہ منشیات کی سپلائی میں سرگرم عمل رہا ہے، خاص طور پر مقامی نوجوانوں کو نشے کی طرف راغب کر رہا تھا، جس سے صحت عامہ اور حفاظت کو سنگین خطرہ لاحق تھے’۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی جموں وکشمیر پولیس کے منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے نیٹ ورکس کے مالیاتی ڈھانچے کو نشانہ بنانے اور اسے ختم کرنے سے، پولیس کا مقصد منشیات کے پھیلاؤ کو روکنا اور کمیونٹی کی حفاظت کرنا ہے۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img