منگل, جون ۲۴, ۲۰۲۵
34.8 C
Srinagar

راجوری سڑک حادثے میں 2 افراد کی موت، 9 دیگر زخمی

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے چھتیار چنگس کے نزدیک منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 2 افراد کی موت جبکہ 9 دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں چھتیار چنگس کے نزدیک ایک ٹیمپو زیر رجسٹریشن نمبر JK02AW – 9030 اور ایک ٹاٹا موبائل زیر رجسٹریشن نمبرJK02CG – 7011 کے درمیان ٹکر ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ نو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ حادثہ پیش آتے ہی فوج، پولیس اور بچائو ٹیمیں جائے موقع پر پہنچ گئیں اور بچائو آپریشن شروع کر دیا۔

متوفین کی شناخت 26 سالہ انشا فاطمہ دختر اخترعلی ساکن دھنوان کوٹ اور 50 سالہ فرزانہ بیگم زوجہ محمد اقبال ساکن فتح پور کے طور پر ہوئی ہے۔

زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img